پرویز الہیٰ کی دوبارہ گرفتاری، مونس الہیٰ کا اہم بیان

 پرویز الہیٰ کی دوبارہ گرفتاری، مونس الہیٰ کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی دوبارہ گرفتاری پر ان کے بیٹے مونس الہیٰ کا کہنا ہےکہ یہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ 

 مونس الٰہی نے اپنے والد پرویزالہیٰ کی دوبارہ گرفتاری پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عدالتی حکم کے بعد میرے والد کو گھر لے جارہی تھی۔ گلی میں داخل ہوتے ہی میرے والد کو اغوا کیا گیا، یہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے رہا کرنے کے بعد پولیس نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے پرویزالٰہی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے جس کے بعد انہیں اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو 3 ایم پی او کے تحت 15 دن کیلئے اڈیالہ جیل میں نظربند کیا جائے گا۔