ڈولفن سکواڈ ،گداگروں ،نشیئوں کیخلاف متحرک

ڈولفن سکواڈ ،گداگروں ،نشیئوں کیخلاف متحرک
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عا بد چو دھری  :ڈولفن سکواڈ گداگروں ،نشیئوں کیخلاف متحرک،115 عادی افراد گرفتار,گدا گر مافیا،نشے کے عادی افراد، ہینڈلرز کیخلاف کارروائیاں تیز ہو گئی۔
تفصیلا ت کے مطا بق اینٹی بیگری نشے کے عادی افراد کیخلاف کی گئی،اس حو الے سے 48 گھنٹوں کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
ایس پی ڈولفن کا کہنا ہےکہ گداگر مافیا کے شہر بھر میں ہاٹ سپاٹس پر کارروائیاں جاری ہیں،گداگر مافیا،منشیات کے عادی افراد کے مخصوص ٹھکانوں پر کریک ڈاؤن کیا گیا،نشے کی لت میں مبتلا 115 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
 کریک ڈاؤن میں اہم مارکیٹس،چوراہوںکو بھکاریوں سے کلئیر کیاگیا،پیشہ وربھکاریوں کو حراست میں لینے کے بعد ان کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا گیاہے۔