ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر کے گھر قتل کی لرزہ خیز واردات، 3 مشتبہ افراد گرفتار

وزیر کے گھر قتل کی لرزہ خیز واردات، 3 مشتبہ افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت کے یونین منسٹر (وفاقی وزیر) کے گھر ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان کے قتل کا واقعہ یونین وزیر کشال کشور کی اتر پردیش کے شہر لکھنؤ کی رہائشگاہ پر پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل ہونے والے نوجوان کے پاس سے بھارتی وزیر کشال کشور کے بیٹے کا لائسنس یافتہ پستول بھی برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والا نوجوان وکاس سری واستو بھارت کے یونین وزیر کشال کشور کے بیٹے کا دوست تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔