(شاہد ندیم سپرا)شہر میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہونے لگا، لیسکو کی ڈیمانڈ پانچ ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی جبکہ آٹھ سو میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔
ذرائع نے بتایا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سسٹم پر بجلی کی طلب میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کمپنی کا شارٹ فال بھی بڑھ رہا ہے، لیسکو کی ڈیمانڈ پانچ ہزار ستر میگاواٹ تک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فراہمی چار ہزار دو سو ساٹھ میگاواٹ تک ہے، اس طرح آٹھ سو میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دو سے تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔