شیخ رشید کی نواز و شہباز شریف سے متعلق بڑی پیش گوئی

 شیخ رشید کی نواز و شہباز شریف سے متعلق بڑی پیش گوئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) اور نواز و شہباز شریف سے متعلق بڑی پیش گوئی کی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا دنیا میں پیٹرول کی قیمت گر رہی ہے اور پاکستان میں حکومت پیٹرول مہنگا کر رہی ہے، عوام کو بے آواز سمجھنے والے پچھتائیں گے، غذائی قلت گوداموں اور دکانوں کو لوٹ کھائے گی، سیلاب کے بعد غذائی اور وبائی بحران آئے گا۔ان کا کہنا تھا عدلیہ کا ذمہ دارانہ اور دانش مندانہ رویہ قابل تعریف ہے، یہ لوگ سیلاب کے بہانے بھارت سے تجارت اور اسرائیل سے دوستی کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر ستم گر مہینے ہیں، دونوں مہینے سیاسی بھونچال لائیں گے، ن اور ش آمنے سامنے ہوں گی، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تعیناتیاں، تنزلیاں، تبدیلیاں اور اہم عدالتی فیصلے ان ہی دو مہینوں میں ہوں گے اور نواز شریف کے راستے کی رکاوٹ شہباز شریف خود بنیں گے۔