راجہ پرویز اشرف پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر ،سید حسن مرتضی کو جنرل سیکرٹری بنا دیا گیا

راجہ پرویز اشرف پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر ،سید حسن مرتضی کو جنرل سیکرٹری بنا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : راجہ پرویز اشرف پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر، حسن مرتضی جنرل سیکریٹری اور شہزاد سعید چیمہ سیکریٹری اطلاعات ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی پی پنجاب کے عہدیداران کا اعلان کردیا گیا راجہ پرویز اشرف پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر، حسن مرتضی جنرل سیکریٹری اور شہزاد سعید چیمہ سیکریٹری اطلاعات ہوں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پالیٹکل سیکریٹری جمیل سومرو نے عہدیداروں کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔ پیپلز پارٹی کے نومنتخب عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی قیادت کے مشکور ہیں، جنہوں نے یہ ذمہ داری دی، وہ قیادت کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے پارٹی کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔