ویب ڈیسک : قصور اور سرگودھا میں 8 سال کی 2 بچیوں سے زیادتی ۔مظفر گڑھ میں بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا
رپورٹ کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن اور سرگودھا کے نواحی گاؤں میں 8 سال کی دو بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ادھر مظفرگڑھ کے موضع باز والا میں بچے سےمبینہ بدفعلی کا واقعہ سامنے آیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
واضح رہے نواں کوٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے سوشل میڈیا پر خاتون سے زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونےکے بعد ملزم کوگرفتار کیا ۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ملزم ایک خاتون کے ساتھ زنا بالجبر کر رہا تھا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حارث کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی ، ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ہے ۔پولیس کاکہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔