ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوکریاں ہی نوکریاں! عاصم سلیم باجوہ کا شاندار اعلان

نوکریاں ہی نوکریاں! عاصم سلیم باجوہ کا شاندار اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) وزیر اعظم کے مشیر اور چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ کہتے ہیں کہ اورینج لائن ٹرین منصوبے پر دو سو پچاس افراد کو بھرتی کیا جائے گا ۔
شہر میں اورینج لائن پراجیکٹ کو چلانے کیلئےاب نئی بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔عاصم باجوہ کے ٹویٹ کے مطابق اورینج لائن ٹرین میں 250 نئی بھرتیاں کیں جائیں گی۔اورینج لائن ٹرین کے 59 ٹرین آپریٹر بھی بھرتی کیے جائیں گے ۔مینجر آپریشن ، آیچ آر ، اکاؤنٹس سمیت دیگر انتظامی عملہ بھی بھرتی ہو گا۔اورینج لائن ٹرین میں پانچ گروپ کیپٹن بھی بھرتی کیے جائیں گے ۔اورینج ٹرین کے آپریشن نے مینٹی ننس پر انجینئرز بھی بھرتی ہوں گے ۔ٹریک ٹرینرز ، انجئینرز اور سگنل سمیت دیگر ونگز میں بھی عملے کی بھرتی ہو گی ۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ جلد ان بھرتیوں پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer