مہنگائی سےپریشان عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول سستا ہوگیا

مہنگائی سےپریشان عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رضا) مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے خوشخبری،   وزارت خزانہ  نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے احکامات جاری کردئیے۔

 حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا,  جس کے تحت  پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے 59 پیسے اور  مٹی کے تیل کی قیمت میں4.27 روپے،  ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.33 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5.63روپے کمی کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 113.24 روپے فی لٹرمقررکردی گئی ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99.57 روپے فی لٹر ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 127.24روپے فی لٹر ہوگئی، اسی طرح لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 91.89روپے فی لٹر ہوگی۔

حکومت کی جانب سے کیے گئے اس اقدام پر عوام کا کہنا ہے یہ بہت اچھا قدم ہے اور ہمیں اُمید ہے کہ مہنگائی بھی کم ہوگئی۔

Sughra Afzal

Content Writer