(رضوان نقوی) ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ڈیڑھ ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا تھا جس پرفیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کر دی ہے۔ سیکنڈ سیکرٹری ان لینڈ ریونیو آپریشنز خالد محمود نے تاریخ میں توسیع کا سرکلر بھی جاری کردیا۔
واضح رہے کہ ایف بی آر نے تنخواہ دار طبقہ کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست مقرر کر رکھی تھی۔