ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمن گرین شرٹس آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹرافی گھر لانے کیلئے پہلا قدم آج بڑھائیں گی

 Pakistan women vs Bangladesh Women, ICC Women's World Cup, Colombo cricket stadium, Fatima Sana
کیپشن:   کل جمعرات کے روز گرین شرٹس بنگلہ دیش ویمن ٹیم سے اپنا پہلا میچ جیت کر ورلڈ کپ چھین لانے کے لئے اپنی سٹرگل کا آغاز کریں گی۔  گرین شرٹس کی کیپٹن فاطمہ ثنا اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لئے پر امید ہیں۔ پاکستان کی قومی ویمن کرکٹ ٹیم  نے آج کولمبو میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے  آغاز سے پہلے اپنا آخری پریکٹس سیشن کیا ہے۔

سٹی42:  کولمبو میں پاکستان کی ویمن گرین شرٹس نے  آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ  چھین کر لانے کے لئے جدوجہد کا آغاز کر دیا۔ گرین شرٹس کولمبو میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا پہلا میچ کل جیتیں گی۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس کی بجلیاں بنگلہ دیش ویمنز پر گریں گی۔

پاکستان وویمنز   ٹیم  پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پہنچ  گئی  ہے۔ آج گرین شرٹس  پریکٹس سیشن کر رہی ہیں۔

توقع ہے کہ اس میچ سے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی فارم اور حکمت عملی کا امتحان ہو جائےگا۔ اور کل ہی واضح ہو جائے گا کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹرافی گرین شرٹس کی امانت ہے۔

ویمن گرین شرٹس نے ٹریننگ میں اپنی نیچرل صلاحیتوں کے بہترین استعمال پر توجہ اور نظم و ضبط پر زور دیا ہے۔ 

گرین شرٹس گھر سے روانہ ہوتے  وقت ویمن ورلڈ کپ چھین کر لانے کے لئے ہائی مورال لے کر کولمبو گئی ہیں اور دبئی میں ایشیا کپ کے دوران گرین شرٹس کے ساتھ حریف کے ہینڈ شیک نہ کرنے اور کھیل میں سیاست کرنے کی گھٹیا حرکتوں نے ویمن گرین شرٹس میں جیت کی لگن کئی گنا بڑھا دی ہے۔ تمام کھلاڑی اپنے ابتدائی مقابلے سے  پہلے جیتنے کیلئے بہترین نفسیاتی کنڈیشن  میں ہیں۔

ویمن گرین شرٹس کا پہلا میچ کل ہوگا

پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم  کا آئی سی سی ورلڈ کپ کا پہلا میچ کل  2 اکتوبر کو اسی پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا۔

ویمن گرین شرٹس بنگلہ دیش کے خلاف پہلا میچ کھیلیں گی۔

مقامی وقت کے مطابق میچ دوپہر 3 بجے  شروع  ہوگا۔

اس میچ میں گرین شرٹس کے جیتنے کا امکان ماہرین کے نزدیک ستر فیسد ہے۔

گرین شرٹس سکواڈ

بنگلہ دیش سکواڈ