ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ میں ای آفس سسٹم کا آغاز

سپریم کورٹ میں ای آفس سسٹم کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سپریم کورٹ آف پاکستان میں ای آفس سسٹم کا آغاز کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تقریب میں شرکت کی، جہاں وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ بھی شریک ہوئیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عدلیہ کے لیے اینالیٹیکل ڈیش بورڈ تیار کیا جائے گا، مقدمات کے نمٹانے اور زیرِ التواء کیسز کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کا تمام فائل ورک اور دفتری امور ڈیجیٹلائز ہوں گے، ججز کے لیے خصوصی کیس مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ عدالتی نظام میں شفافیت اور بر وقت انصاف یقینی بنایا جائے گا۔