ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز مشرقی انڈونیشیا کے علاقے مالوکو  میں تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 163 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے  کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

 زلزلے کے باعث کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حکام کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیادہ ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان کے امکانات کم ہیں۔