ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کا جاپان اور انڈینشیا کا دورہ ملتوی

وزیر اعظم کا جاپان اور انڈینشیا کا دورہ ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعظم کے جاپان اور انڈونیشیا کے دورے ملتوی ہو گئے ۔

سفارتی ذرائع  کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے 7 تا 9 اکتوبر جاپان کا دورہ کرنا تھا,یہ کسی بھی پاکستانی وزیرِ اعظم کا 20 سال بعد جاپان کا دورہ ہونا تھا.

وزیر اعظم کا دورہ جاپان وہاں وزیر اعظم کی تبدیلی و حلف برداری کی وجہ سے ملتوی ہوا ہے,دورہ دونوں حکومتوں کی باہمی رضامندی سے ملتوی کیا گیا ہے.

وزیر اعظم کا دورہ انڈونیشیا بھی ملتوی کیا گیا ہے,وزیر اعظم نے 4 اور 5 اکتوبر کو انڈونیشیا کا دورہ کرنا تھا.

تاہم وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ملائشیا ابھی تک معمول کے مطابق شیڈیول ہے۔وزیر اعظم 5 سے 7 اکتوبر تک ملائشیا کا دورہ کریں گے.

وہ ملائشیائی وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائشیا کا دورہ کر رہے ہیں۔