ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج 2026 کے لیے لیبر کوٹہ: ملازمین کی فہرستیں متعلقہ اداروں سے طلب

حج 2026 کے لیے لیبر کوٹہ: ملازمین کی فہرستیں متعلقہ اداروں سے طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہدسپرا:وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے لیبر کوٹہ میں شامل ملازمین کی فہرستیں تمام سرکاری اور کارپوریٹ اداروں سے طلب کر لیں۔

وزارت مذہبی امور نے تمام محکموں سے ملازمین کے کوائف طلب کر لئے گئے،سرکاری ادارے وزارت کو براہ راست نامزد ورکرز کے نام بھجوائیں گے،کارپوریٹ ادارے ورکرز ویلفیئر فنڈ کو نامزدگیاں بھجوائیں گے،لیبر کوٹہ کے تحت نامزد درخواستوں پر کمیٹی تشکیل دی جائے گی،جمع ہونیوالی درخواستوں پر نامزد ملازمین کی کمیٹی سکروٹنی کرے گی۔

سکروٹنی میں کامیاب ملازمین کو حج درخواست جمع کروانے کی اجازت دیدی جائیگی،حج درخواستیں نامزد بینکوں میں اخراجات کیساتھ جمع کروائی جا سکیں گی.

وزارت یا ورکرز ویلفیئر فنڈ میں انفرادی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔