ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کے آن لائن شکایت سیل کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

آئی جی پنجاب کے آن لائن شکایت سیل کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :آئی جی پنجاب نےشہریوں کی شکایات  کے فوری اور مؤثر حل کے لئے آن لائن شکایت سیل کومزیدمضبوط بنانےکافیصلہ  کر لیا۔

اب اعلیٰ افسر روزانہ شکایت سیل میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور شہریوں کی کالز پر براہ راست بات کریں گے۔

آئی جی پنجاب نے اے آئی جی رینک کے 6 افسران کو شکایت سیل میں تعینات کیا ہے۔ افسران روزانہ 15 شہریوں کی کالز پر شکایت کنندہ اور متعلقہ پولیس افسر کے ساتھ کانفرنس کال کے ذریعے مسائل سنیں گے اور فوری ہدایات جاری کریں گے۔

تعینات افسران میں اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی ڈاکٹر اسد اعجاز، اے آئی جی ڈویلپمنٹ رضوان احمد، اے آئی جی ٹریننگ صبا ستار، اے آئی جی لوجسٹک عبداللہ لک اور اے آئی جی لیگل آصف شیخ شامل ہیں۔

تمام افسران روزانہ کی بنیاد پر آئی جی پنجاب کو رپورٹ پیش کریں گے۔