ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کا پہلی سہ ماہی کا ٹیکس شارٹ فال 195 ارب روپے تک پہنچ گیا

ایف بی آر کا پہلی سہ ماہی کا ٹیکس شارٹ فال 195 ارب روپے تک پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور  پر 135ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر  نے جولائی سے ستمبر تک 3020 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کرنے تھے لیکن صرف 2885 ارب روپے اکٹھے ہو  سکے،  مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں ٹیکس ریونیو کا مجموعی شارٹ فال195ارب روپے تک پہنچ گیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق صرف ستمبر کے مہینے میں 1230ارب روپے کا ریونیو اکھٹا کیا گیا، رواں مالی سال سہ ماہی میں ایف بی آر نے 2885 ارب روپے ریونیو اکھٹا کیا جبکہ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کا ریونیو کا ٹارگٹ 3020 ارب روپے تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی اعداد و شمار کے بعد ٹیکس ریونیو میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو 30 ستمبر تک 40لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہو ئے۔

Ansa Awais

Content Writer