ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیس سے زائد عارضی ملازمین کی مستقلی کے لیے دائر درخواست پر واسا کو جواب کے لیے مہلت

بیس سے زائد عارضی ملازمین کی مستقلی کے لیے دائر درخواست پر واسا کو جواب کے لیے مہلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے واسا کے بیس سے زائد عارضی ملازمین کی مستقلی کے لیے دائر درخواست پر واسا کو جواب کے لیے مہلت دے دی۔ عدالت نے واسا کے وکیل کی استدعا پر تحریری جواب جمع کروانے کے لیے مزید وقت دیا۔
 جسٹس شمس محمود مرزا نے واسا ملازمین کی مستقلی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں میں محمد عمر بلال سمیت دیگر عارضی ملازمین شامل ہیں، جنہوں نے 2015 سے واسا میں اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل طاہر خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔
،درخواست گزاروں کا مؤقف تھا کہ محکمہ نے کئی دیگر افراد کو سفارش کی بنیاد پر مستقل کر دیا ہے، جبکہ ان درخواست گزاروں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ پنجاب ریگولرائزیشن ایکٹ 2018 کے تحت درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کا حق حاصل ہے۔
عدالت میں دلائل کے دوران، درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت ان تمام ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے۔ واسا کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے قبول کر لیا اور سماعت کی مزید تاریخ طے کر دی۔

Ansa Awais

Content Writer