ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثنا جاوید نے اپنے نام سے منسوب فیس بک پیج کو جعلی قرار دیدیا

ثنا جاوید نے اپنے نام سے منسوب فیس بک پیج کو جعلی قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے نام سے منسوب تصدیق شدہ فیس بُک پیج کو جعلی قرار دے دیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے ثنا جاوید نے جعلی تصدیق شدہ فیس بک پیج کے سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے فالوورز کو خبردار کردیا۔
ثنا جاویدنے ایک اور انسٹا سٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے آفیشل فیس بک پیج کے بارے میں  بتایا کہ یہ ان کا آفیشل فیس بک پیج غیر تصدیق شدہ ہے۔

Caption

ثنا جاوید کے نام سے منسوب جعلی تصدیق شدہ فیس بک پیج ان کا نام اور تصویر استعمال کررہا ہے جہاں فالوورز کی تعداد 17 لاکھ سے زائد ہے جو حقیقی آفیشل پیج سے زیادہ ہیں جبکہ ثنا جاوید کے آفیشل فیس بک پیج پر فالوورز کی تعداد 12 لاکھ سے زائد ہے۔

  اداکارہ نے اپنی انسٹا سٹوری میں لکھا کہ الرٹ! یہ ایک جعلی پیج ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ اس کی تصدیق کیسے ہوئی،براہ کرم اس اکاؤنٹ سے کسی بھی قسم کے بیانات یا مواد کو شیئر کرنے سے گریز کریں، میں نے پہلے ہی اسے رپورٹ کردیا ہے، جلد ہی اس فراڈ پیج کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

ثنا نے واضح کیا کہ میں جعلی پیج پر پوسٹ کی جانے والی کسی بھی چیز کو کنٹرول یا سپورٹ نہیں کرتی اور اپنے فالوورز سے ہوشیار رہنے کی درخواست کرتی ہوں۔