(زاہد چودھری) لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے جونیئر ڈاکٹرز کو طبی رخصت تجویز کرنے سے روک دیا ۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہاؤس آفیسرز اور پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کسی مریض کو طبی رخصت تجویز نہیں کریں گے ۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ سینئر رجسٹرار، اسسٹنٹ، ایسوسی ایٹ اور پروفیسر طبی رخصت تجویز کرنے کے مجاز ہیں ۔
اعلامیہ کے مطابق ہاؤس آفیسر و پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کی تجویز کردہ طبی رخصت سینئرز کی منظوری سے مشروط ہوگی ۔
ہاؤس آفیسر و پی جی ٹرینی خود سے جو بھی طبی رخصت تجویز کریں گے وہ غیر قانونی ہوگی،جونیئر ڈاکٹرز کو آئندہ خود سے کسی مریض کو میڈیکل لیو تجویز نہ کرنے کی ہدایت گئی ہے۔