راؤ دلشاد :پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جہاں صوبائی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے بلدیات نے بلدیاتی ایکٹ 2025 کو اتفاقِ رائے سے منظور ی دے دی ہے۔
بلدیاتی انتخابات فروری یااپریل2026میں کرانےکیلئےورکنگ شروع کر دی ہے،صوبائی وزیرذیشان رفیق کامجوزہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ رواں ماہ ہی منظورکرانے کااعلان کیا ہے۔
صوبائی وزیربلدیات ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ایکٹ2025تیار،قائمہ کمیٹی نےمنظوری دیدی،سٹینڈنگ کمیٹی مین ینگ پارلیمنیٹرین فورم ،اپوزیشن نےکھل کررائےدی،پنجاب اسمبلی سےبھی بلدیاتی ایکٹ جلد پاس ہوجائے گا ،یونین کونسل میں 9کونسلرز براہ راست منتخب ہوں گے،یونین کونسل میں4مخصوص نشستیں ہونگی ،یوسی کی آبادی 22سے25ہزارتک ہوگی۔
اُن کا مزید کہناتھا کہ لاہور میں یونین کونسلز کی تعداد 400 سے تجاوز کرے گی،لاہور میں ٹاؤن کارپوریشن ہوگی ، میٹروپولیٹن کارپوریشن ختم کردی جائے گی،دوسرے اضلاع میں تحصیل کونسلز بنائی جارہی ہیں۔
بلدیاتی ایکٹ کی منظوری کےبعدالیکشن کمیشن نے حد بندی و حلقہ بندی کاآغازکرناہے،حد بندی اور حلقہ بندی مکمل ہونے پر ہی الیکشن شیڈول کا اعلان کیاجائے گا۔