سٹی42: پراپرٹی ٹیکس دہندگان کے لیے اچھی خبر ، حکومت نے 5 فیصد رعایت کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہری اب 31 اکتوبر تک 5 فیصد رعایت کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس جمع کروا سکتے ہیں۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق پنجاب بھر میں 25 لاکھ سے زائد افراد پراپرٹی ٹیکس دہندہ ہیں، جن میں لاہور کے ساڑھے 8 لاکھ ٹیکس دہندگان شامل ہیں۔ رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں محکمہ ایکسائز نے 12 ارب روپے کا پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جبکہ صرف ستمبر کے مہینے میں ساڑھے 9 ارب روپے کی وصولی کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر کو ایک ہی دن میں ڈھائی ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا، جب کہ لاہور شہر سے مجموعی طور پر 5 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا۔ڈی جی ایکسائز نے تمام ڈائریکٹرز کو 33 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف دیا ہے، جس کی روشنی میں مہم جاری ہے۔