ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے آج روانہ ہونے والی 11 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق منسوخ کی گئی پروازوں میں ایمریٹس، ایئر بلو، ایئر سیال، تھائی ایئر ویز، اومان ایئر اور سیرین ایئر کی پروازیں شامل ہیں۔

منسوخ کی گئی پروازوں کی فہرست میں  ایمریٹس کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز EK-609، ایئر بلو کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز PA-172، ایئر بلو کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز PA-206،ایئر بلو کی کراچی سے اسکردو جانے والی پرواز PA-704،تھائی ایئر کی کراچی سے بانکوک جانے والی پرواز TG-342 ہیں۔

اس کے علاوہ اومان ایئر کی کراچی سے مسقط جانے والی پرواز WY-324،ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں PF-125 اور PF-123،ایئر سیال کی کراچی سے لاہور کی پروازیں PF-145 اور PF-143،سیرین ایئر کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز ER-811ہے۔
متاثرہ مسافروں کو متبادل سفری انتظامات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔