ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع

Tax returns, Last date, Deadline, date extended, City42, FBR, Income Tax,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے  ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کردی۔

ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس ریٹرن 15اکتوبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

ایف بی آر نے بتایاکہ تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنز اور عام لوگوں کی درخواست پر کی گئی۔

ذرائع کا کہناتھاکہ اب تک 40لاکھ سے زیادہ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے۔

خیال رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی۔