سی ٹی ڈی کا حساس اداروں کے ہمراہ بڑا سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار

سی ٹی ڈی کا حساس اداروں کے ہمراہ بڑا سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کے ہمراہ افغانیوں کے خلاف بڑا سرچ آپریشن کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق آپریشن بہارہ کہو، ترنول، مہرآبادیاں، گولڑہ، شمس کالونی اور دیگر علاقوں میں افغانیوں کے خلاف کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 800 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افغان باشندوں میں 400 کو پروف آف ریزیڈنس ہونے پر رہا کر دیا گیا، جبکہ 375 افغان باشندوں کے پاس کوئی شناختی دستاویزات موجود نہیں تھیں جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے علاوہ 25 افغان باشندوں کی دستاویزات کی تصدیق تک ان کو حراست میں رکھا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ 375 افغان باشندوں کو کاروائی مکمل ہونے پر بارڈر پار بھیجا جائےگا۔ 

آپریشن سے قبل خفیہ  معلومات  کی بنا پر لسٹیں  بھی مرتب کی گئیں، جس میں کئی جرائم پیشہ افغان باشندوں  کی نشاندھی  بھی ہوئی ہے۔ آنے والے دنوں میں آپریشن میں مزید تیزی آئے گی۔