رکشہ ڈرائیور کا گونگے بہرے لڑکے پر تشدد

رکشہ ڈرائیور کا گونگے بہرے لڑکے پر تشدد
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر کیانی: جہلم میں بغیر اجازت رکشے میں بیٹھنے سے ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے گونگے بہرے لڑکے پر تشدد کر ڈالا۔ 

 پولیس ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور کے تسدد سے متاثرہ لڑکا بے ہوش ہو کر رکشے سے گر پڑا۔ بہرے لڑکے کی حالت غیر ہونے پر ڈرائیور سڑک کنارے بے ہوش لڑکے کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔  

شہریوں نے متاثرہ لڑکے کو ہسپتال منتقل کیا جہاں طبعی امداد دی جارہی ہے۔ تھانہ سول لائن پولیس نے نامعلوم رکشہ ڈرائیور اور اسکے ساتھی پر مقدمہ درج کر لیا۔