ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیجانب سے خصوصی صفائی آگاہی مہم کا اہتمام

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیجانب سے خصوصی صفائی آگاہی مہم کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد بھٹی: ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دھرم پورہ چوک میں خصوصی صفائی آگاہی مہم کا انعقاد۔ آگاہی مہم کا مقصد شہریوں میں صفائی سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

 تفصیلات کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے دھرمپورہ چوک میں خصوصی صفائی آگاہی مہم کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی فرخ بٹ، سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ جمیل خاور، جی ایم آپریشنزسہیل انور ملک اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اس سلسلے میں صفائی آگاہی کیمپ بھی لگایا گیا اورلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی اور افسران کی جانب سے شہریوں میں آگاہی پمفلٹس اور ویسٹ بیگز بھی تقسیم کئے۔

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی فرخ قیوم بٹ کا کہنا تھا کہ سئنیر صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کی خصوصی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے غیر معمولی اقدامات کئے ہیں۔

شہر بھر میں صفائی کو یقینی بنانے کے لیے گلیوں، کھلے پلاٹوں، شاہراہوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ترک کنٹریکٹرز کی تمام تر مشینری اور افرادی قوت فیلڈ میں موجود ہے۔ویسٹ کنٹینرز کو بر وقت خالی کیا جارہا ہے۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نےکہا کہ افسر ہوں یا ورکرز غفلت برتنے والے کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ کلین اور گرین جیسی منفرد مہم میں بھی ایل ڈبلیو ایم سی اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer