ویب ڈیسک : بھارت کے شہر ممبئی ہونے والے ہسپانوی پاپ گلوکار اینریک ایگلیسیاس کے کنسرٹ کے دوران 73 موبائل فون چوری ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں اینریک ایگلیسیاس کا کنسرٹ ہوا۔ اس کنسرٹ میں 25 ہزار افراد نے شرکت کی۔ ہسپانوی گلوکار کے کنسرٹ کا کم سے کم ٹکٹ بھی 7 ہزار بھارتی روپے تھا۔ بالی وڈ اداکاروں سمیت اہم شخصیات بھی کنسرٹ میں موجود تھیں۔
رپورٹس کے مطابق کنسرٹ کے دوران چوروں نے 73 موبائل فون چوری کرلیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان موبائلز کی مجموعی مالیت 24 لاکھ بھارتی روپے ہے۔
بھارتی میڈیا نے بتایاکہ ممبئی کے مقامی تھانے میں موبائل فونز چوری کی 7 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔