ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ 

قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 185 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 1 روپیہ 22 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 163 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا، یہ قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے نافذ رہیں گی۔