سٹی42: بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی۔ کسی نئے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کی نشانیاں سامنے آ گئیں۔ بھارت کے لئے کام کرنے والا ملاح گرفتار ہونے پر اس کے قبضہ سے پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی وردیاں برآمد ہو گئیں۔
پہلگام مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ حملے کی آڑ میں بھارت نے پاکستان پر نام نہاد آپریشن سندور مسلط کیا تھا جس کے نتیجہ میں 90 گھنٹے کی جنگ ہوئی اور پاکستان نے سازشی دشمن کو ادھ موا کر کے عالمی برادری کی مداخلت پر چھوڑ دیا تھا۔ اس شرم ناک کی ناکامی کے باعث دنیا بھر میں رسوائی کا شکار ہوئےبھارت کی انتہا پسند حکومت اب پاکستان کے خلاف ایک اور دہشتگرد کارروائی کی سازش کر رہی تھی جو پاکستان کے انٹیلیجنس اداروں نے ناکام بنا دی۔
بھارت کی کسی نئے فالس فلیگ آپریشن کی سازش اس وقت بے نقاب ہوئی جب ایک بھارتی جاسوس سمندر میں پکڑا گیا تو اس کے قبضے سے پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی یونیفارم برآمد ہوئیں اور فالس فلیگ سازش میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی برآمد ہوا جس میں پاکستان میں بنے ہوئے سیگریٹ اور پاکستانی کرنسی شامل تھے۔
اس بھارتی جاسوس نے تفتیش کے دوران سب کچھ اگل دیا جس سے اس شبہ کو تقویت ملی کہ چھ مئی سے دس مئی تک 90 گھنٹے کی جنگ میں مار کھا کر شرمندگی اٹھا رہا دشمن اس وقت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی سازش کرنے میں مصروف ہے۔
سمندر میں گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کا نام اعجاز ملاح ہے۔ وہ ضلع ٹھٹھہ کے علاقہ شاہ بندر کا رہنے والا ہے اور پیشہ ور مچھیرا ہے۔ اس پاکستانی شہری کو بھارتی انتیلیجنس نے بھرتی کر لیا تھا۔ بھارتی انتیلی جنس نے اس کو پاکستان میں آرمی، نیوی اوررینجرز کی وردیاں خرید کر سمندر میں لانےکی ہدایت کی۔ جب بھارت کا جاسوس بن چکا شخص اعجاز ملاح یہ وردیاں خرید رہا تھا تو وہ نظروں میں آ گیا اور پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کے چوکس اہلکاروں نے اس کی نگرانی کرنا شروع کر دی۔ بھارتی جاوس اعجاز ملاح اپنے آقاؤں کا بتایا ہوا سامان حاصل کرنے کے بعد جب دوبارہ سمندر میں جا رہا تھا تو اس کو سمندر کے راستے کو بھارت جاتے ہوئے گرفتارکیا گیا۔
اعجاز ملاح نے تفتیش کے نتیجہ میں پوری کہانی بتا دی۔ اس نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی نے مجھے پاکستانی فوج کی وردیاں، موبائل فون کی سمیں اور فون کے بل وغیرہ لانے کی ہدایت دی، انہوں نے 50 اور 100 روپے کے پرانے کرنسی نوٹ بھی لانے کے لئے ہدایت کی اور پاکستانی سیگریٹ بھی منگوائے۔ بھارتی جاسوس اعجاز ملاح نے بتایا کہ میں نے سارا سامان اکٹھا کیا اور اس کی ایک تصویر بھارتی ایجنسی کے افسر اشوک کمار کو بھیج دی اور پھر میں اکتوبر کے مہینے میں سمندر طرف نکل گیا لیکن مجھے راستے میں ہی پاکستانی سکیورٹی اداروں نے پکڑ لیا۔
آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے باز آنے کی بجائے مزید جھوٹی مہمیں شروع کیں، بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو سمندر میں گرفتار کیا، بھارت نے اعجاز کو گرفتار کرکے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کیا اور پھر بھارتی خفیہ ایجنسی نے اعجاز کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔ اپنے کام کی ابتدا ہی مین بھارتی جاوس اعجاز ملاح پکڑٓ گیا اور ایک نئے ممکنہ فالس فلیگ آپریشن کی سازش کا پردہ چاک ہو گیا۔
وزیر اطلاعات عطا محمد تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں اس سازش کا بھانڈا پھوٹنے کے متعلق میڈیا کے نمائندوں کو تفصیل سے آگاہ کیاْ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے شخص اعجاز ملاح کے اعترافات کی ویڈیو بھی دکھائی۔
اس ویدیو کلپ مین اعجاز ملاح نے اعتراف کیا کہ بھارتی ایجنسیوں نے مجھے سمندر سے گرفتار کیا تھا، بھارتی ایجنسیوں نے کہا کہ اگر ہمارے لیے کام نہ کیا تو جیل میں رہو گے۔ اعجاز ملاح نے اپنے ذمہ لگائے گئے کام کی تفصیل بتائی اور یہ بھی بتایا کہ وہ کیسے اپنا مشن مکمل کرنے کے لئے سمندر میں بھارتی انٹیلی جنس افسر کے بتائے ہوئے مقام کی طرف جاتے ہوئے پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔
وفاقی وزرا نے بتایا کہ اعجاز ملاح کی گرفتاری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی سکیورٹی ادارے اور انٹیلی جنس ایجنسیاں ملکی سرحدوں کے دفاع اور تٖحفظ کے لیے مکمل طور پر چوکنا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان مخالف مہم اس کی سفارتی اور عسکری ناکامیوں کا واضح ثبوت ہے، پاکستان عالمی سطح پرعزت حاصل کر رہا ہے،جسے بھارت برداشت نہیں کر پا رہا، بھارت پاکستان کے عالمی سطح پر بڑھتے اثر و رسوخ سے خوفزدہ ہے۔
بھارت کی کچھ کے قریب فوجی مشقیں
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بتایا کہ بھارت نے گجرات اور کَچھ کے قریب فوجی مشقوں کی آڑ میں مذموم سرگرمیاں شروع کیں، ان بھارتی مشقوں کا مقصد پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنا اور تخریبی کارروائیاں کرنا ہے۔ بھارت نےفوجی مشقوں کو پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم سے جوڑنے کی کوشش کی ہے،۔ پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی کی سازش ناکام بنا دی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا، بھارت کے جھوٹے بیانیے اور من گھڑت دعوے دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئے۔ پاکستان نے عالمی برادری کے سامنے بھارتی سازش کو بے نقاب کر دیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے، پہلے پہلگام میں چینی سیٹلائیٹ فون برآمد کرنے کا جھوٹا واویلا کیا گیا تھا ۔
بھارتی ہینڈلر کے اعجاز ملاح کے ساتھ فون پر آڈیو میسج بھی پریس کانفرنس کے دورا ن میڈیا کے نمائندوں کو سنوائے گئے ۔
پاکستان اس معاملے کوعالمی سطح پر بھی اٹھایا جائےگا، جعفرایکسپریس کا واقعہ ہوا تو سب سے پہلے اس کی ویڈیو بھارتی ٹی وی چینلز پرچلائی گئی تھی۔
اب افغان وزیر خارجہ نے بھارت میں بیٹھ کر کشمیر سے متعلق پاکستان کے خلاف بیان دیا۔