ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری نرخ والا آٹا ناقص معیار پرشہریوں کا شدید ردِعمل 

سرکاری نرخ والا آٹا ناقص معیار پرشہریوں کا شدید ردِعمل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:شہریوں نے سرکاری نرخ پر دستیاب آٹے کے معیار پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹے کی روٹی کھانے کے قابل نہیں، جبکہ حکومت آٹے کے معیار کو بہتر بنانے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 905 روپے اور 20 کلو تھیلے کی قیمت 1808 روپے مقرر کی گئی ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت آٹے کے معیار میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کرے تاکہ عوام کو معیاری اور قابلِ استعمال آٹا میسر آ سکے۔