سرنگ سے نکلا اور میزائل سے ٹینک تباہ کر دیا، حماس نے ویڈیو جاری کر دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حماس کی القسام بریگیڈ کا کارکن ایک زیر زمین سرنگ سے نکلا اور کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے میزائل سے اسرائیل کا ٹینک تباہ کر دیا۔ یہ ویدیو جماس کی القسام بریگیڈ نے بدھ کے روز ریلیز کی ہے۔ 

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز  نے غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کرنے کی جو ویڈیو جاری کی اس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ القسام کے جنگجو زیر زمین سرنگ سے نکل کر اسرائیلی ٹینکوں کو ٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو  سامنے آنے سے پہلے  حماس کے پولیٹیکل آفس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نےکہا تھا کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کار تمام محاذوں پر اسرائیلی فوجیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بہت جلد غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حقیقی نقصانات کا پردہ فاش کریں گے۔ 
حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں زمینی جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کو سخت  نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور گزشتہ 30 گھنٹوں میں اس کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی وزارت دفاع نے غزہ میں اپنے 14 فوجی مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔