غزہ میں ناکامی، اقوام متحدہ انسانی حقوق کمشن کے عہدیدار نے استعفیٰ دے دیا

UNHCR, Gaza, Israel, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محسن الملک: اقوام متحدہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر, نیویارک دفتر کے ڈائریکٹر نے استعفی دے دیا۔  

گریگ مخیبر نے  اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین وولکر ترک کے نام لکھے استعفیٰ مین اس کی وجہ ادارہ کی غزہ میں جینوسائیڈ کورکوانے میں ناکامی کو قرار دیا۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے نیویارک کے دفتر کے ڈائریکٹر کریگ مخیبر نے 28 اکتوبر کو اپنے استعفیٰ کے خط میں کہا، ’’یہ آپ سے میری آخری بات چیت ہوگی۔‘‘

اہلکار نےاقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن میں توتسیوں، بوسنیائی مسلمانوں، یزیدی اور روہنگیا ک کمیونٹی کی نسل کشی کے واقعات کے دوران ادارہ کی کارکردگی کو بھ یگہری تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ہر معاملے میں، جب بے دفاع شہری آبادیوں کے خلاف ہونے والی ہولناکیوں پر دھول جمی تو یہ تکلیف دہ طور پر واضح ہو گیا کہ ہم بڑے پیمانے پر مظالم کی روک تھام کے لیے اپنے فرض کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ گریگ نے اپنے استعفے میں لکھا کہ  "ایک ایسے شخص کے طور پر جس نے 1980 کی دہائی سے فلسطین میں انسانی حقوق کی چھان بین کی ہے، 1990 کی دہائی میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے مشیر کے طور پر غزہ میں مقیم تھا، اور اس سے پہلے اور اس کے بعد سے اس ملک میں انسانی حقوق کے کئی مشن انجام دیے، یہ (غزہ کی صورتحال)میرے لیے گہری ذاتی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کے گھروں، اسکولوں، گرجا گھروں، مساجد اور طبی اداروں پر بے دریغ حملے کیے جاتے ہیں اور ہزاروں شہریوں کا قتل عام کیا جاتا ہے۔ مقبوضہ یروشلم سمیت مغربی کنارے میں، گھروں پر قبضہ کر لیا جاتا ہے اور مکمل طور پر نسل کی بنیاد پر دوبارہ تفویض کیا جاتا ہے، اور پرتشدد آباد کاروں کے قتل عام میں اسرائیلی فوجی یونٹس کے ساتھ ہوتے ہیں۔

گریگ مخیبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر غزہ پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کر رہے تھے۔

ان کے اسرائیل کے خلاف مذمتی ٹویٹس پر یہودی تنظیمیں ان کے خلاف فعال تھیں۔ یہودیوں کے ایکٹوسٹ گروہ "گنجشرجیو" کی جانب سے ان کے خلاف باقائدہ مہم جاری تھی۔ "گنجشرجیو" گروہ کریگ موخئبر کے خلاف پروپیگنڈا مہم کے ساتھ ساتھ مختلف اقوام متحدہ فورمز پر انہیں رپورٹ کر رہے تھے۔

مختلف یہودی ویب سائٹس و میڈیا آوٹ لیٹس نے استعفی کے بعد کریگ موخئبر کے خلاف مہم تیز کر دی ہے۔ ان پر یہود مخالف رجحانات اور یہود مخالف ہونے کے الزمات لگانا شروع کر دیے گئے ہیں۔