نیشنل کارڈ رکھنے والے مہاجرین کو ہراساں کرنے کا معاملہ، افغان کمشنریٹ کا آئی جی اسلام آبادلکھا خط سامنے آگیا

نیشنل کارڈ رکھنے والے مہاجرین کو ہراساں کرنے کا معاملہ، افغان کمشنریٹ کا آئی جی اسلام آبادلکھا خط سامنے آگیا
کیپشن: IG Islamabad Akbar Nasir Khan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق: افغان کمشنریٹ کا آئی جی اسلام آباد پولیس کو 23 اکتوبر کو لکھا خط سامنے آگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق خط میں پی او آر اور افغان نیشنل کارڈ رکھنے والے مہاجرین کو ہراساں کرنے کی شکایت کی گئی۔ خط میں کہا گیا کہ جن مہاجرین کے پاس پی او آر اور افغان کارڈ ہے ان کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے، تمام افغان مہاجرین کے خلاف مساجد سے اعلانات کیے جارہے ہیں۔ ہراساں کرنے کی شکایات اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ہمک سے آ رہی ہے۔ خط میں گوجرخان، مندرہ اور راولپنڈی کے دیگر علاقوں میں بھی افغان شہریوں کو ہراساں کرنے کی شکایت کی گئی ہے۔ مساجد سے اعلانات میں رجسٹرڈ اور مہاجر کارڈ رکھنے والے افراد کو نکالنے کا کہا جارہا ہے، خط

خط میں افغان کمشنریٹ کی جانب سے افغان کارڈ اور پی او آر رکھنے والے شہریوں کو ہراساں نا کرنے کی درخواست کی گئی۔