امانت گشکوری:غیر ملکیوں کی بے دخلی کا معاملہ, سپریم کورٹ میں غیر ملکیوں کی بے دخلی کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق، رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ سمیت دیگر کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں وفاق، صوبوں، نادرا،وزارت خارجہ و داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ نگران حکومت کا بڑی تعداد میں لوگوں کی بے دخلی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیا جائے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جن لوگوں کی پیدائش پاکستان میں ہوئی شہریت انکا حق ہے۔ جن شہریوں کے پاس قانونی دستاویزات ہیں انکی بے دخلی غیر قانونی ہے۔