قرض سے تنگ لاچار باپ بیٹا فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا

 قرض سے تنگ لاچار باپ بیٹا فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کے شہر علی گڑھ کی ایک سڑک پر قرض دار باپ بیٹے کو فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا۔

بھارتی میڈیا پر ایک مجبور اور لاچار قرض دار باپ کی اہلیہ اور دو بچوں کے ہمراہ ویڈیو  شیئر کی گئی ہے جس میں 45 سالہ راج کمار کو علی گڑھ کے ایک بس اسٹینڈ پر ’ بیٹا برائے فروخت ‘ کا بینر گلے میں لٹکائے غمگین انداز میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے، بینر پر درج ہے کہ ’میرا بیٹا برائے فروخت ہے اسے میں بیچنا چاہتا ہوں‘۔

 رپورٹ کے مطابق راج کمار نے گھر خریدنے کے لیے چندرا پال نامی شخص سے 50 ہزار روپے سود پر ادھار لیے تھے لیکن چندرا پال کی ہیرا پھیری کے بعد انہیں جائیداد اور پیسوں دونوں سے ہاتھ دھونا پڑا حتیٰ کہ وہ اس سے پہلے تک چندراپال کو 6 لاکھ روپے ادا کرچکے ہیں اور باقی ادائیگی کی کوشش کررہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer