دو گروہوں میں فائرنگ سے راہگیر جاں بحق

دو گروہوں میں فائرنگ سے راہگیر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) باغبانپورہ میں لین دین کے تنازعہ پر دو گروہوں میں فائرنگ کے باعث راہگیر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کرکے کارروائی شروع کردی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور  میں قتل، چوری، ڈکیتی، زہزانی جیسی متعدد وارداتوں نے شہریوں میں خوف پھیلا رکھا ہے جس سے خواتین اور بچے بھی غیر محفوظ ہیں،بروقت کارروائی تو عمل میں لائی جاتی ہے مگر چند روز بعد ملزمان ضمانت پر رہا ہوجاتے ہیں اور پھر نئے سرے سے جرائم کی داستانیں رقم ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

باغبانپورہ میں لین دین کے تنازعہ پر دو گروہوں میں فائرنگ کے باعث راہگیر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق سہیل اور اکرم کے درمیان کافی عرصہ سے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا، سہیل اور اس کے ساتھیوں نے اکرم پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محلے دار محمد اشرف فائرنگ کی زد میں آ گیا اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرواتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ 

کچھ عرصہ قبل لاہور کے نواحی علاقے ڈیال گاؤں میں رفاقت اور نذیر گروپ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد سے دونوں گروہوں میں دشمنی چل رہی تھی۔ تنازع کو ختم کرانے کے لیے واہگہ پولیس نے فریقین کو صلح کے لیے طلب کیا تھا۔ ایک گروہ مذاکرات کے لیے چوکی جارہا تھا کہ راستے میں گھات لگا کر بیٹھے دوسرے گروہ نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔