ای لرننگ پنجاب ایپلی کیشن کی ڈیمانڈ میں اضافہ

ای لرننگ پنجاب ایپلی کیشن کی ڈیمانڈ میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ای لرننگ پنجاب ایپلی کیشن کی ڈیمانڈ میں اضافہ، ایپلی کیشن استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ بہتر ہزار پر پہنچ گئی، ستمبر کے مہینے میں ایپلی کیشن استعمال کرنے والوں کی تعداد صرف 65 ہزار تھی۔

تفصیلات کے مطابق اگست میں ای لرننگ ایپلی کیشن استعمال کرنے والوں کی تعداد 35 ہزار نوٹ کی گئی، ایک ماہ کے دوران ای لرننگ ایپلی کیشن استعمال کرنے والوں کی تعداد میں ایک لاکھ سات ہزار تک بڑھ گئی، ایپلی کیشن کے ذریعے چھٹی سے بارہویں جماعت تک سائنس اور ریاضی کی کتاب کا آن لائن مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔

 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ رواں سال ایپلی کیشن استعمال کرنے والوں میں مزید اضافہ ہوگا جب کہ ای لرننگ ایپلی کیشن پلے سٹور سے کوئی بھی یوزر مفت ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔