ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے چیئر پرسن پیمرا کی ملاقات

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے چیئر پرسن پیمرا کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے آج پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی چیئرپرسن امبرین جان نے ملاقات کی

چیئرپرسن پیمرا نے نائب وزیرِ اعظم اور وزارتِ خارجہ کی ٹیم کو خطے میں امن و سلامتی کے لیے علاقائی تنازع کے حل میں ثالثی اور سہولت کاری کی کوششوں پر مبارکباد دی

نائب وزیرِ اعظم نے چیئرپرسن پیمرا کا شکریہ ادا کیا ۔

اسحاق ڈار نے باخبر عوامی مکالمے اور تعمیری عوامی شعور کے فروغ میں ذمہ دار اور پیشہ ور میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے پیمرا کی جانب سے میڈیا کے شعبے میں پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین طریقۂ کار کو فروغ دینے کی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔