ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم فتح ملی، عطاءاللّٰہ تارڑ

معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم فتح ملی، عطاءاللّٰہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم فتح ملی، ملک کا وقار بلند ہوا، اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج ہم بنیان مرصوص کی عظیم فتح کا جشن منانے کےلیے اکٹھے ہوئے ہیں، پاکستان کی سلامتی ہمیں ہر چیز سے مقدم ہونی چاہئے۔

 عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شاندار اسٹریٹجی بنائی، بھارتی جہاز ملبے کا ڈھیر بن گئے، بھارتی اینکرز کے چہرے اتر گئے، ہماری فضائیہ نے بھارت کے رافیل کو ڈھیر کردیا۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے چند ہی گھنٹوں میں دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا،  پاکستان نے سفارتی اور جنگی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کی، پاکستانی بہادر قوم ہے اور اپنی افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔