ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ؛درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچے گا

لاہور میں گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ؛درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر میں گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ روز گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔ موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ہے۔4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ 

کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے ۔