ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی : پاکستان کو بھی توانائی اور خوراک کی بڑھتی قیمتوں کاسامنا کرنا پڑے گا; آئی ایم ایف

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی : پاکستان کو بھی توانائی اور خوراک کی بڑھتی قیمتوں کاسامنا کرنا پڑے گا; آئی ایم ایف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی و پاکستانی معیشت کے لیے خطرہ قرار دی گئی ۔ 

پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ماہیر بینیسی نے  ایس ڈی پی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تنازعہ سےتوانائی کی منڈیاں، تجارتی راستے اور مالیاتی حالات متاثر ہوئے،پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام درست سمت میں ہے ،معاشی جھٹکوں سے نمٹنے کےلئے بہتر تیاری کی ضرورت ہے، 

نمائندہ آئی ایم ایف  نے کہا پاکستان کو بھی توانائی اور خوراک کی بڑھتی قیمتوں کاسامنا کرنا پڑے گا،ترسیلات زرمیں ممکنہ کمی، سخت مالیاتی حالات جیسےسنگین خطرات کاسامنا ہوگا،پکستان کا آئی ایم ایف پروگرام تاحال درست سمت میں ہے،محتاط مالیاتی پالیسی، سخت مانیٹری نظم و ضبط،جاری اصلاحات ناگزیر ہیں