ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران نے پاکستان کے ذریعے تازہ تجاویز امریکا کو بھجوا دیں: عرب میڈیا

ایران نے پاکستان کے ذریعے تازہ تجاویز امریکا کو بھجوا دیں: عرب میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایران نے پاکستان کے ذریعے تازہ تجاویز امریکا کو بھجوا دیں ۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے تجاویز جمعرات کے روز بھیجی گئیں ۔ 

اس حوالے سے ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی مذاکرات سے متعلق اپنی نئی تجاویز جمعرات کی شام پاکستان کے حوالے کی ہیں۔اب یہ تجاویز پاکستانی حکومت امریکا کو ارسال کرے گی جس کے بعد ان کا جواب دیکھا جائے گا اور آنے والا جواب واپس ایرانی حکومت کو بھیجا جائے گا۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کے اس پورے عمل میں پاکستان کلیدی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کروا رہا ہے بلکہ عالمی طاقتوں کو بھی اس عمل میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔