ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کا شدید ردعمل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کا شدید ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک ہی مہینے میں کئی بار پیٹرول کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے، جبکہ مہینے کی تنخواہ وہی ہے پیٹرول کی قیمت روز بروز بڑ رہی ہے  جس کے باعث گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

 اُن کا مزید کہنا تھا کہ گاڑی، بائیک کچھ بھی چلانے کی سکت باقی نہیں رہی،پٹرول کی قیمت میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔

عوام کا مزید کہنا ہے کہ پٹرول مہنگا ہونے سے صرف سفری اخراجات ہی نہیں بڑھتے بلکہ اس کے اثرات ہر چیز پر پڑتے ہیں، جس سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ، سبزیوں اور دیگر اشیاء کی ترسیل مہنگی ہونے کے باعث مہنگائی کا نیا طوفان آ جاتا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔