در نایاب : ایم ڈی واسا نےراوی ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
ایم ڈی غفران احمدنےسرکلرروڈبھاٹی گیٹ، 82 فٹ روڈ فرخ آباد اور بارہ دری روڈ کا دورہ کیا،ڈائریکٹر راوی ٹاؤن عثمان بابر نے ایم ڈی واسا غفران احمد کو تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکلرروڈبھاٹی گیٹ سےشاہ عالم چوک تک 4ہزار فٹ سیوریج لائن بچھائی جا رہی ہے، سرکلر روڈ1400فٹ سیوریج لائن بچھانے کاکام مکمل کرلیاگیاہے،سرکلرروڈسیوریج لائن کیلئے48 انچ قطرکےپائپ لائن ڈالےجارہےہیں،30مئی تک سرکلرروڈسیوریج لائن بچھانےکاکام مکمل کرلیاجائےگا،82فٹ روڈفرخ آبادمیں سیوریج کا35فیصدکام مکمل کرلیاگیا ہے۔
82فٹ روڈپر54انچ،48انچ،42انچ اور 36 انچ قطر کے پائپ ڈالے جا رہے ہیں۔ 30مئی تک 4000 فٹ سیوریج پائپ لائن کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔
ایم ڈی واسا نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی۔