عابد چودھری: شمالی چھاؤنی سے اغواء ہونے والے نوجوان فیصل خان کی لاش ٹھوکر کے قریب نہر سے برآمد ہو گئی ، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، فیصل خان کے اغواء کا مقدمہ تھانہ شمالی چھاؤنی میں درج تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش برآمد ہونے پر فوراً فرانزک ٹیم کو طلب کیا گیا، جس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے۔
ایس پی کینٹ کے مطابق، واقعے کی تفتیش تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہے تاکہ اغواء اور قتل کے محرکات کا پتہ لگایا جا سکے۔