ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپنے ہی گھر میں واردات کرنیوالی لڑکی آشنا سمیت گرفتار

اپنے ہی گھر میں واردات کرنیوالی لڑکی آشنا سمیت گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری : موبائلز سکواڈ ناکہ بابو صابو کی کارروائی،میانوالی میں اپنے ہی گھر میں واردات کرنیوالی لڑکی آشنا سمیت گرفتار کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق  ناکہ پر موجود جوانوں نے پبلک ٹرانسپورٹ میں جوڑے کو مشکوک حرکات پر چیک کیا۔

 ڈی ایس پی مبشر اعوان نے بتایا کہ  لڑکی شادی شدہ ہے،اپنے آشنا کے ساتھ ملکر گھر میں واردات کی۔

 ترجمان کے مطابق دونوں میانوالی کے رہائشی ہیں، ملزمان کےقبضہ سے 3 تولہ طلائی زیورات، 6 لاکھ کیش برآمد کر لیا گیا،لڑکی اور اس کے آشنا پر میانوالی کے تھانہ موسی خیل میں مقدمہ درج ہے۔
ڈی ایس پی مبشر اعوان نے میانوالی پولیس کو لڑکی اور ساتھی کی گرفتاری سے مطلع کردیا،ملزمان شہزاد اور مصباح کارروائی کیلئے تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کردیا۔