ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہندوستان کی لیڈر شپ کوچاہیے کہ ہوش کے ناخن لے؛ سابق وزیر خارجہ

ہندوستان کی لیڈر شپ کوچاہیے کہ ہوش کے ناخن لے؛ سابق وزیر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سابق وزیر خارجہ میاں خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ پانی کے مسلے پر تو  دیہاتوں میں لوکل لوگ قتل کر دیتے ہیں، توہم کیسے خاموش رہیں گے۔ 

سابق وزیر خارجہ میاں خورشید محمود قصوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈین میڈیا نے تو جنگ کا ماحول بنا دیا ہے، نیوز روم میں وار روم تک بنا دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتنا دہستگردی کا شور مچا رہا ہے لیکن ثبوت تو ایک بھی نہیں دیا، جبکہ کل ہماری آئی ایس پی ار نےپاکستان میں انڈین دہشتگردی کے ثبوت دے  دئیے ہیں، جو کہتے تھے ٹیررازم پاکستان کا گڑھ ہے تو دنیا دیکھ لے گی اصل میں ہندوستان ٹیرارازم کا گڑھ ہے۔ 

خورشید محمود قصوری نے کہا کہ انڈیا کی دہشتگردی دوسرے ممالک میں جا رہی ہے جیسے کینیڈا کی مثال سب کے سامنے ہے، دریاوں اور سمندروں کے قانون لاکھوں سال پہلے جب ریاستیں بنیں تب سے بنے ہیں، جو قوانین بنے ہیں وہ نیچے جس جگہ پانی جانا ہوتا ہے ان کو حق کا تحفظ کرتے ہیں، پانی کے مسلے پر تو  دیہاتوں میں لوکل لوگ قتل کر دیتے ہیں، توہم کیسے خاموش رہیں گے، پانی روکنے کے لیے پندرہ بیس سال چاہیے ہوتے ہیں، یہ کوئی نلکا تو نہیں کہ اپ بند کر دیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ چائنا کا پاکستان کے ساتھ تعاون گزرتے وقت کے ساتھ بڑھا ہے، چائنا پاکستان کو سپورٹ کرے گا، اسی لیے ہندوستان کا غصہ آج کل چین اور ترکی پر زیادہ ہے، انڈین میڈیا پر چائنا اور ترکی کے خلاف بہت مواد چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنا کا بیان خود ہی بتا رہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ 

خورشید محمود قصوری نے مزید کہا کہ ہندوستان کی لیڈر شپ کوچاہیے کہ ہوش کے ناخن لے، انڈیا میں غربت پاکستان سے بھی زیادہ ہے، انڈیا کو چاہیے اپنے ملک میں غر بت مٹانے کے لیے اقدامات کرے۔