ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: دبئی میں جاری گلوگل پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں پاکستان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے جواد احمد نے بھارت کے سندیپ سنگھ کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

اس عالمی مقابلے میں بھارت، سری لنکا، دبئی، جرمنی، فرانس، ساؤتھ افریقہ، میکسیکو، فن لینڈ، اٹلی، برطانیہ اور دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ سخت مقابلے کے بعد ماسٹر کلاس اور اوورآل کلاس میں جواد احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

فائنل میں جواد احمد نے بھارتی کھلاڑیوں کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی اور پاکستان کے لیے باڈی بلڈنگ کی کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔ بھارت نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ سری لنکا کانسی کے تمغے کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہا۔

جواد احمد کا اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنا میرے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔