عابد چودھری: ایف سی انڈرپاس کے قریب تیز رفتار رکشہ اُلٹنے سے5افراد زخمی ہو گئے۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ 80 سے 90 فیصد ٹریفک حادثات تیز رفتاری کے غیر محتاط رویئے کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں ، مگر ہم اپنے رویوں میں تبدیلی لانے کے لئے قطعاً تیارنہیں، اوریہ ہی جان لیوا ٹریفک کے مسائل اور حادثات کی بنیادی وجہ ہے۔